کراچی(نیوزڈیسک)چینی نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول مذہب اسلام ہے۔ امریکی جریدے ’’نیوز ویک‘‘کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی حکومت کے رمضان میں کریک ڈاؤن اورمسلم اور اقلیت پرتاریخی ظلم و ستم کے باوجوداسلام چینی نوجوانوں میںسب سے زیادہ مقبول دین ہے۔ بیجنگ کی رینمن یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کی طرف سے چین میں مذہب پر کیے گئے سروے کے مطابق لادین ریاست کی طرف سے تسلیم شدہ پانچ مذاہب میں اسلام 30سال سے کم عمر نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ چینی مسلمانوں کی 22اعشاریہ 4 فیصد آبادی اسی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔2010ء کے پیو ریسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً دو کروڑ 3 3 لاکھ تھی جو کل چینی آبادی کا 1عشاریہ 8فیصد ہے۔ سینٹر نے2030ء تک چین میں3کروڑ مسلم آبادی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ نئے اعداد و شمار رمضان کے مقدس اسلامی مہینے میں مسلمانوں پر متنازع اقدامات کے نفاذ کے بعد سامنے آئے۔ اگرچہ کمیونسٹ پارٹی نے سنکیانگ صوبے میں اساتذہ، طلباء اور سرکاری ملازمین پر روزہ رکھنے پر مبینہ طور پرپابندی لگا دی ،تاہم چینی حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ حکومت نے سب سے بڑے مسلم آبادی کے صونے سنکیانگ میں ’’مذہبی انتہا پسندی‘‘ کا مقابلہ کرنے کے لئے شراب اور سگریٹ فروخت کرنے کی مسلم دکانداروں اور ریستوران کے مالکان کو ہدایت کی ہے۔ اس طرح کی پابندیوں کے باوجود سروے میں عبادت گاہوں پر کام کرنے والے لوگوں میں سے 60 فیصد نے مذہبی آزادی پر حکومتی ضوابط کومنصفانہ سمجھا ہے۔ چین میںاسلام کے علاوہ کیتھولک، پروٹسٹنٹ، بدھ مت اور تاؤ مت سرکاری طور پر تسلیم شدہ مذاہب ہیں۔ مقبولیت میں کیتھولک چین میں دوسرے نمبر پر مذہب ہے، بدھ مت اور تاؤ مت ساٹھ سال سے زائد العمر لوگوں میں مقبول ہے۔ سروے کے مطابق مجموعی طور پر چین میں بدھ مت پیروکاروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ چین میں مسلمان آبادی کی سب سے سے زیادہ شرح پیدائش ہے۔ بشکریہ جنگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
تاحیات
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































