واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی جنرل نے پاکستان کے بارے میں اہم انکشاف کردیا.امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے اگلے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکا کے اب بھی تین اہم مفادات موجود ہیں، جن میں القاعدہ کے دوبارہ اُبھرنے کو روکنا، جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام اور علاقائی استحکام کا فروغ شامل ہیں۔میرین کور کے سربراہ جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ جونیئر جو اس وقت امریکی میرین کور کے سربراہ ہیں، نے اپنی تصدیقی سماعت کو بتایا کہ افغانستان میں پُرامن نتائج کو یقینی بنانے کے لیے بھی پاکستان کا تعاون اہمیت رکھتا ہے۔جمعرات کی دوپہر امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے تین گھنٹہ طویل سماعت کے دوران امریکی قانون سازوں نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے مستقبل میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔سینیٹ کی تصدیق کی صورت میں جنرل جوزف ڈنفورڈ یکم اکتوبر کو امریکن آرمی کے جنرل مارٹن ای ڈیمپسی کی جگہ سنبھال لیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت میں اتحادی افواج اور افغان حکومت داعش کی پاکستان اور افغانستان میں رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کو توسیع دینے کے اقدامات کا نزدیک سے جائزہ لے رہی ہیں، اور اس خطرے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قریبی تعاون کررہی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































