پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

یونان کی پارلیمنٹ نے معاشی اصلاحات کی حمایت کردی

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یونان کی پارلیمنٹ نے نئے’بیل آوٹ‘ پیکج کے حصول اور یورو زون سے نکلنے کے خطرے کو ٹالنے کے لیے معاشی اصلاحات کی حمایت کردی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ میں پیش کی معاشی اصلاحات میں پینشن میں تبدیلیاں اور ٹیکسوں میں اضافے جیسی تجاویز بھی شامل ہیں، رائے شماری کے دوران 300 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ کی اکثریت نے تجاویز کی حمایت کی لیکن کئی حکومتی ارکان اوروزراءنے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔پارلیمنٹ میں معاشی اصلاحات پر بحث کے دوران یونانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ماتنے ہیں کہ ان کی جماعت کی جانب سے کٹوتیوں کے بارے میں جو وعدے کیے گئے تھے وہ ان تجاویز سے مطابقت نہیں رکھتے، لیکن لوگوں کو زندہ رکھنا اور ملک کی یوروزون میں شمولیت برقرار رکھنا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان اقدامات پرمجبورکیا جا رہا ہے جو اس کے پروگرام میں شامل نہیں تھے۔ اس کے ساتھ ہی ریفرنڈم میں ووٹروں نے یورو زون سے نکلنے کی بھی منظوری نہیں دی ہے۔دوسری جانب فرانس اور اٹلی نے ان اصلاحات کا خیرمقدم کیا ہے لیکن جرمنی نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرنے کے کسی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا جس میں جرمنی کا زیادہ نقصان ہو۔واضح رہے کہ یونان کا معاشی بحران کی وجہ سے واجب الادا قرض کی قسط ادا نہ کر سکنے کے باعث عملی طور پر دیوالیہ ہوگیا ہے اوراب اسے پرانا قرض ادا کرنے کے لئے مزید قرض کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…