دبئی (نیوز ڈیسک)نئے ریڈارسسٹم گم شدہ گاڑیاں پکڑنے میں مدد گار ثابت ہوگی اس کے علاوہ رایڈاروں کو کافی فاصلے پر لگایا جارہاہے تفصیلات کے مطابق دبئی انتظامیہ 52 نئے ریڈار اور 31 مزید نئے ٹریفک سگنل نصب کرینگے ، دبئی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ریڈار سسٹم نصب کرنے کا مقصد صرف اور صرف ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے اور ریڈار کی مدد سے چھوٹی بڑی گاڑیاں اپنی اپنی لائنوں میں رہنگے جب بھی کوئی ٹریفک سگنلز لال بتی کسی گاڑی پر آن ہوگی تو گاڑی مشکوک ہوگی۔ جس کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ سربراہ نے مزید بتایا کہ ہمارا اصل مقصد لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔اور ریڈار نصب کرنے کا مقصدحادثات کو کم کرنا ہے ،ریڈار کو ایک آلہ کے طوررپ استعمال کرینگے ، اور اس سے تیز رفتار گاڑیوں کا بھی پتہ چلے گا ۔ پولیس کی اولین زمہ داری شہریوں کا تحفظ ہونا چاہیئے ،پولیس اہلکار شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔