جموں (نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں تباہی،جموں میں شدید بارشوں نے شدید تباہی مچادی ،بارشوں کا پانی شہر اور اسکے نواحی علاقو ں میں داخل ہو گیا جس سے مکانوں ، گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا جبکہ اودھمپور اور رام بن کے قریب تودے گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے بند رہی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دریائے چناب میں اکھنور کے مقام پر پانی کا بہاﺅ خطرے کے نشان کے قریب ہے جبکہ بہت سے برساتی نالوں میں طغیانی ہے جس کی وجہ سے عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچاہے۔ نالوں میں طغیانی کی وجہ سے متعد رابطہ سڑکوںکو بھی سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ہے اور اکھنور ، جموں، سامبا اور کٹھوعہ کے متعددعلاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت بھی بری طرح متاثر ہو ئی ہے ۔ تاہم کسی شخص کے زخمی یا جان بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ لوگ اپنے گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں بھی تباہی ہوئی ہے اور لوگوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچاہے۔ متعدد مکان بہہ گئے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں