بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

شام میں ہلاک افغان اجرتی قاتل کی ایران میں تدفین

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے افغانستان کا ایک اور جنگجو مارا گیا ہے جس کی میت ایران لائے جانے کے بعد گذشتہ روز ملک کے شمال مشرقی شہر مشہد میں دفن کی گئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں ایران کی طرف سے بھیجے گئے مقتول افغان جنگجو کی شناخت حسین ظفر دوست کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ پچھلے کئی ماہ سے “فاطمیون بریگیڈ” کے ہمراہ صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑتا رہا ہے۔ جمعرات کے روز مشہد میں حسین دوست کی نماز جنازہ اور آخری رسومات پورے فوجی پروٹوکول کے ساتھ ادا کی گئیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حسین ظفر دوست شام میں اہل بیت اطہار کے مزارات اور مقدس مقامات کے دفاع کے دوران باغیوں کے حملے میں قتل کیا گیا تاہم رپورٹ میں اس کے قتل کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف جاری بغاوت کچلنے میں سرگرم شیعہ گروپوں میں ایران کا “فاطمیون” بریگیڈ بھی شامل ہے۔ اس تنظیم میں ایران، افغانستان اور پاکستان کے شیعہ جنگجو شامل ہیں۔ انہیں عموما ایران کی جانب سے وہاں بھیجا جاتا ہے۔ فاطمیون بریگیڈ کے کئی جنگجو اب تک شام میں کام آ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایرانی حکومت نے “فاطمیون” کو بریگیڈ سے بڑھا کر “بٹالین” کا درجہ دے دیا ہے۔اس تنظیم کا ایک افغانی سربراہ علی رضا توسلی پچھلے سال فروری میں جنوبی شام کے درعا شہر میں مارا گیا تھا۔ مسٹر توسلی جنرل قاسم سلیمانی کا خاص آدمی سمجھا جاتا تھا۔جون میں ایرانی خبر رساں ایجنسی” ایرنا” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شام میں پچھلے چار سال سے لڑائی میں پاسدارن انقلاب، افغانی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 400 جنگجو مارے گئے ہیں۔ ان میں 79 جنگجوﺅں کا تعلق “فاطمیون” بریگیڈ سے بتایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…