اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نریندر مودی چینی صدر سے ملاقات میں پاک چین راہداری کا رونا روتے رہے

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوفا(نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔بھارتی اخبار کے مطابق روس میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع دونوں رہنماؤں کے درمیان 90 منٹ تک ملاقات جاری رہی جس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے زیادہ وقت چین کے تعاون سے طے پانے والے 46 ملین ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی سے متعلق بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سرحدی تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت اور برآمدات پر کنٹرول سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کے دوران ممبئی حملوں کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی اور اس دوران نریندر مودی نے اپنے تمام تر تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی نے جن تحفظات کا اظہار کیا اس پر ژی جن پنگ متاثر دکھائی دیئے۔دوسری جانب نریندر مودی کی وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بھی کل ملاقات متوقع ہے جب کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے سرکاری طورپرباضابطہ ملاقات کا اعلان نہیں کیا تاہم اخبارلکھتا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے یہ تردید نہیں کی کہ بھارت پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کا خواہاں ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…