جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے میں پاکستان کی حمایت کیوں کی؟ چین نے وضاحت کردی

datetime 9  جولائی  2015 |

یجنگ(نیوزڈیسک)چین نے واضح کیا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر اس کا مؤقف حقائق اور معقول جواز پر مبنی ہے۔بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ شفاف اور حقائق پر مبنی ٹھوس بنیادوں پر فیصلے کیے ہیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں لگائے جانے کے قانون نمبر 1267 کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی کوششوں میں اقوام متحدہ کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ہے اور لکھوی کے معاملے پر چین کے بھارت سمیت دیگر فریقین سے بہتر رابطے ہیں۔واضح رہے کہ گزشہ ماہ بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف کارروائی کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے چین نے اعتراض لگا کر رد کر دیا تھا جس پر بھارت کی جانب سے شدید احتجاج اور واویلا کیا گیا تھا اورگزشتہ روز بھی روس کے شہر اوفا میں نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارت کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…