اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

امیر کویت سے شہریوں اور عالمی رہنماوں کا اظہار تعزیت

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )امیر کویت الشیخ صباح الاحمد جابر الصباح نے الصوابر کالونی کی مسجد الامام الصادق میں دہشت گرد دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعزیت کے لئے آنے والے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ نماز جمعہ کے دوران ہونے والے اس دھماکے میں دو پاکستانی بھی شہید ہوئے۔تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست میں جمعہ کے روز داعش کے خودکش بمبار نے نماز کے اوقات میں دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید جبکہ 200 دیگر زخمی ہوئے۔ اس دلخراش واقعہ پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی کویتی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی۔کویت کے مختلف شہروں میں جمعہ کے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کی آخری رسومات سخت سیکیورٹی میں ادا کی گئیں۔ قبرستان پر کویتی وازرت داخلہ کے ہیلی کاپٹر تدفین کے وقت پرواز کرتے رہے۔ قبرستان کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور دیگر اقدامات کے ذریعے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔درایں اثنا کویتی حکومت نے اس گاڑی کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے جس میں خودکش بمبار الصوابر مسجد پہنچا۔ دھماکے کے بعد جائے حادثہ سے گاڑی سمیت فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ ہولناک دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 18 دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کویتی وزارت صحت کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی بڑی تعداد کو ضروری علاج کے بعد ہستپال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے تاہم ابھی بھی چالیس زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں بعض کی حالت خطرناک ہے۔کویت کی پارلیمنٹ ‘مجلس الامہ’ کے اسپیکر اور حکومتی نمائندوں کا ایک اجلاس اول الذکر کے دفتر میں ہوا، جس میں دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…