منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

شام ،کرد جنگجوﺅں نے داعش کو کوبانی سے بھگا دیا

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )شام کے ترکی سے متصل سرحدی شہر کوبانی میں کرد جنگجوﺅں نے دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” کے جنگجوﺅں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعشی دہشت گردوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔انسانی حقوق کے مندوبین کی رپورٹس کے مطابق داعشی جنگجوﺅں اور کردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد داعش نے دو روز قبل قبضے میں لیے گئے علاقے اور اہم مقامات خالی کردیے ہیں، جن پر کرد جنگجوﺅں نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ دو دن قبل داعش کے جنگجوﺅں نے کوبانی پر اچانک شب خون مار کر ڈیڑھ سو سے زائد مردو خواتین اور بچوں کو تہہ تیغ کر ڈالا تھا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے “آبزرویٹری” کی رپورٹ میں کرد سماجی کارکن رودی محمد امین کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کرد جنگجوﺅں کی نمائندہ تنظیم “حمای الشعب” نے داعش کو مار بھگانے کے بعد پورے کوبانی پر اپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی کے دوران داعش کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ہفتے کو علی الصباح یہ اطلاعات آئی تھیں کہ کرد جنگجوﺅں نے انتہا پسند گروپ داعش کے زیر قبضہ ایک کمپاﺅنڈ میں دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں داعشی جنگجو ہلاک ہوگئے تھے تاہم دھماکے سے قبل مقامی شہری وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔انسانی حقوق کےآبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ داعشی جنگجوﺅں نے کوبانی کے ایک گرل اسکول کی عمارت پر قبضے کے بعد اس کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی تھی اس اسکول میں موجود بہت سے لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، تاہم لڑائی کے دوران مقامی شہری وہاں سے بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد عمارت کے قریب ایک دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی جنگجو مارے گئے۔عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی “رائیٹرز” کو بتایا کہ کوبانی میں ہفتے کو علی الصباح کیا جانے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز شہر کے دوسرے علاقوں تک بھی سنی گئی ہے۔ تل ابیض کے مقام سے آگ اور دھوئیں کے شعلے اٹھتے دکھائی دیے ہیں۔ادھر شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ میں بھی کرد جنگجوﺅں اور شامی فوج نے داعش کے خلاف الگ الگ حملے کیے۔ کردوں کے ساتھ حسکہ میں داعش کی لڑائی اس وقت ہوئی جب جنگجوﺅں نے عراق کی سرحد سے متصل ایک قصبے پر جنگجوﺅں نے قبضے کی کوشش کی۔اقوام متحدہ کے مطابق داعش نے حال ہی میں حسکہ شہر میں شامی فوج کے مراکز پر تابڑ توڑ حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔انسانی حقوق کے مندوب رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا اور داعش کے درمیان لڑائی حسکہ کے جنوب مشرق میں غویران کالونی اور اس کے آس پاس ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ الحسکہ شہر کا بیشتر حصہ شامی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ شمالی مشرقی اضلاع کی دفاعی اہمیت کے اعتبار سے حسکہ کو اہم مقام حاصل ہے۔ داعش اس شہر قبضے کے ذریعے عراق اور شام کی سرحد پراپنا کنٹرول مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ترکی کی سرحد تک اپنا اثرو نفوذ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور کردوں نے داعش کے خلاف الگ الگ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں کوئی باہمی ربط نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…