جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چینی آبدوز کی کراچی آمد،بھارت میں کھلبلی

datetime 27  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ ساﺅتھ بلاک میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب چین کی انتہائی جدید اور مہلک آبدوز بھارتی پانیوں سے گزر کر کراچی بندرگاہ پہنچی۔ آبدوز پر60سے زائد عملے کے اراکین موجود تھے، آبدوز جدید ہتھیاروں اور اینٹی شپ میزائلوں سے لیس تھی، آبدوزنے کراچی بندر گا ہ میں ایک ہفتہ قیام کیا اور ایندھن بھرنے کے بعد چین واپس پہنچ گئی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بیجنگ کی سب سے پہلی آبدوز کی تعیناتی نے خطے میں بلی اور چوہے کے کھیل کا آغاز کردیا ہے۔ اخبار اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ بحیرہ عرب کے پہلے سے ہی ہنگامہ خیز حالات میں حالیہ برسوں میں اب تک کا بھارت کےلئے سب سے زیادہ خطرناک واقعہ پیش آیا ہے،گزشتہ ماہ بھارتی بحریہ کےلئے ایک بڑا الرٹ تھا جب چین کی سب سے خطرنا ک لڑاکا آبدوز یوآن کلاس335 نے بحیرہ عرب کو عبور کیا اور 22مئی کو کراچی بندرگاہ میں داخل ہوئی۔ آبدوز پر مبینہ طور پرکم از کم 65 اراکین پر مشتمل عملہ تھا ور اس نے ایک ہفتہ کراچی کی بندرگاہ پر گزارا جہاں اس نے ایندھن بھرا ، یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بیجنگ کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق رواں برس31مارچ کو چین کی مہلک روایتی آبدوز جنوبی چین کے سمندر میں ہینان جزیرے سے روانہ ہوئی، یوآن کلاس آبدوز 335 ٹارپیڈوز، اینٹی شپ میزائلوں سے لیس تھی، اس میں air-independent pro-pulsion نظام نصب تھا جوڈرامائی طور پر اس کی زیرِآب رہنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ آبدوز 15دن کے بعد خلیج عدن میں داخل ہوئی۔ یہ آبد وز کی پہلی بندرگاہ تھی جو ساوتھ بلاک سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی نظروں میں آگئی۔ بھارتی اخبار کے مطابق خاص بات یہ ہے کہ چین آئندہ چند سال کے اندر اندر پاکستان کو 8یوآن کلاس آبدوز کی فروخت کرے گا۔ 28 مئی کو بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھوان نے کہا تھا کہ بھارت بحر ہند میں چینی بحریہ کی سرگرمیوں کی نگرانی باریک بینی سے کر رہا ہے، انہوں نے اشارہ دیا کہ دنیا کے سب سے اہم سمندر میں ایک نیا گریٹ گیم شروع ہو چکا ہے۔ اخبار نے نیویارک کے تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشن کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کادنیا میں سب سے تیز جوہری پروگرام ہے۔ چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کے تیار کردہ وارہیڈز سو اور 120کے درمیان، جبکہ چین کے ڈھائی سو اور بھارت کے 90سے سو کے درمیان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…