پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سعودی وکیل کا انوکھا کام

datetime 27  جون‬‮  2015 |

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب میں ایک وکیل اپنا پیغام نکاح رد ہونے کی رنجش پر ایک بیوہ خاتون کو عدالت لے گیا۔خاتون نے جدہ کی ایک عدالت میں بتایا کہ وکیل نے اس کے بیٹے کا کیس مفت لڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن جب بعد ازاں اس نے خاتون کی بیٹی کے لئے پیغام نکاح بھیجا، اور اس پیغام کو رد کر دیا گیا، تو وہ اپنی فیس کا مطالبہ لے کر خاتون کے خلاف عدالت چلا گیا۔
اخبار اوکاز ڈیلی کے مطابق وکیل ڈیڑھ لاکھ ریال کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن خاتون کا موقف ہے کہ چونکہ اس نے رضا کارانہ طور پر قانونی خدمات پیش کی تھیں لہذا وہ فیس کا حقدار نہیں ہے۔ اخبار کے مطابق جدہ بار ایسوسی ایشن کے کچھ اہکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وکیل نے خاتون کے بیٹے کا کیس رضاکارانہ طور پر لڑنے کی پیشکش کی تھی۔ ان اہلکاروں نے بھی خیال ظاہر کیا کہ وکیل بیوہ خاتون کی بیٹی کا رشتہ نہ ملنے پر مشتعل ہو کر خاتون کو عدالت لے گیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…