جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ سنگین ترین بحران کا شکار ،اپنے ہی نشریاتی ادارے”این ڈی ٹی وی “ نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 27  جون‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ آئندہ چھ ماہ میں اپنے54جنگی طیاروں سے محروم ہو جائےگی بھارتی فضائیہ سنگین بحران کا شکار ہو چکی ہے اور اسے پہلے ہی سات سکواڈرن کی کمی کا سامنا تھا،اب اس کے موجودہ 35اسکوڈرن میں تین اسکوڈرن کی مزید کمی سے یہ فرق اب دس اسکوڈرن تک ہو جائے گا۔بھارتی فضائی حکام اس صورت حال کو پریشان کن قرار دے رہے ہیں ¾ بھارتی حکومت دس اسکوڈرن کی کمی کو پورا کرنے کےلئے غیر معمولی اقدام اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔بھارتی نشریاتی ادارہ”این ڈی ٹی وی “ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا فرانس سے رافیل طیاروں کے سودے کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے تاہم بھارتی فضائیہ آئندہ چندماہ میں پچاس سے زائد طیارے کھودےگی ڈی کمیشنڈ کیے جانے والے ان لڑاکا بھارتی طیاروں میں 60اور 70کی دہائی میں روس سے خریدے گئے میراج 21s اور میراج 27S شامل ہیں۔اس طرح بھارتی فضائیہ کی طاقت 35سے مزید کم ہو کر32اسکواڈرن رہ جائے گی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کو مغربی اور شمالی سرحدوں پر مناسب فضائی کور فراہم کرنے کےلئے 42 سکواڈرن کی ضرورت ہے ہر اسکواڈرن 18طیاروں پر مشتمل ہے۔ بھارتی فضائیہ نے حکومت کو بتایا کہ موجودہ ہرسکواڈرن میں سے چار سے چھ طیاروں کو ہٹاسکتی ہے۔ایک سینئر فضائیہ افسر نے ٹی وی کو بتایا کہ ہم دیگر سکواڈرن سے تقریبا ً50 خراب حالت کے طیاروں کو نکال دیں گے اور اس طرح یہ تین اسکوڈرن بنیں گے۔دوسرا پہلو یہ کہ فضائی طاقت میں کمی اور سکواڈرن کی فائر کی استطاعت کم ہو جائے گی۔اس وقت ہر اسکواڈرن چھ جیٹ طیاروں سے محروم ہو سکتا ہے۔اٹھارہ طیاروں پرمشتمل اسکواڈرن میںدو ٹرینرز اور دو لڑاکاریزرو طیارے شامل ہوتے ہیں۔افسر کا کہنا تھا ا?پریشنل تعیناتی کے لئے دستیاب لڑاکا طیاروں کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔ فرانس سے 126طیاروں کی بجائے صرف 36طیارے لینے کا فیصلہ اس واضح کمی کو پورا کرنے میں ناکام رہے گا۔ ملکی سطح پر تیجاس لڑاکا طیاروں کو جنگی کردار دینے میں پانچ برس کا عرصہ لگے گا۔ایک سنیئر افسر کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اسی سے مقابلہ کرے گی جو ان کے پاس ہے لیکن یہ صورت حال اچھی نہیںہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…