پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

میانمر آپریشن ، بھارتی وزارت دفاع باغیوں کو مارنے کے دعوے سے مکر گئی

datetime 26  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار نے بھارتی وزارت دفاع کے میانمار آپریشن کے بعد بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دی۔ وزارت دفاع نے کہا تھا آپریشن میں سو سے زائد باغی مارے گئے تاہم اب بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کوئی باغی نہیں مرا۔ میانمر میں آپریشن کے بعد بھارتی سیاستدان اور میڈیا دونوں ہی خوب اچھلے۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ 9 جون کو میانمر آپریشن میں 100 سے زائد باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا لیکن اب ا±ن تمام بلند و بانگ دعووں کا بھانڈا خود ایک بھارتی اخبار نے پھوڑ دیا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن میں کوئی باغی نہیں مرا۔ رپورٹ کے مطابق باغی گروہ کے سربراہ ن یکی سومی اپنے جنگجوو¿ں سےرابطے میں ہیں اور وہ بھارتی فوج پر مزید حملے کر سکتے ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر کوئی باغی نہیں مرا تو جن 100 ہلاکتوں کا دعویٰ بھارتی وزارت دفاع نے پہلے کیا تھا وہ لوگ کون تھے؟۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…