بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

الجزیرہ ٹی وی کا صحافی جرمنی سے گرفتار

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ اس کے ایک سینئیر صحافی کو مصر کی درخواست پر جرمنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔الجزیرہ چینل کی عربی سروس سے منسلک احمد منصور نامی صحافی کو جرمنی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے برلن سے قطر جانے والی پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کی۔جرمنی کی پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے احمد منصور کی گرفتاری کا بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ مصر کی ایک عدالت نےگذشتہ برس احمد منصور کے خلاف تشدد کے الزام کے تحت ان کی غیر حاظری میں انھیں 15 برس قید کی سزا سنائی تھی۔دوسری جانب الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ برطانوی اور مصری دوہری شہریت رکھنے والے صحافی احمد منصور کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات لغو اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ادھر 52 سالہ احمد منطور نے ٹویٹ کیا کہ وہ ابھی تک برلن ایئر پورٹ پر زیرِ حراست ہیں اور اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ انھیں کب تحقیقی جج کے سامنے پیش کیا جاتا ہے؟جرمن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احمد منصور کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3:20 بجے گرفتار کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مصر نے احمد منصور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا جس میں ان کے خلاف ’کئی جرائم‘ کا قصور وار ٹھہرایا گیا تھا تاہم پولیس ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مصر کی جانب سے جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری کو انٹرپول نے قانون کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا تھا۔صحافی احمد منصور نے دوران حراست اپنے ویڈیو پیغام میں اس واقعے کو ’غلط فہمی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ معاملہ بہت جلدی حل ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بالکل مضحکہ خیز ہے کہ جرمنی جیسا ملک مصر جیسی آمرانہ حکومت کی درخواست کی حمایت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…