ماسکو(نیوزڈیسک) سعودی عرب اور روس کے تعلقات میں ایک اور بڑی پیش رفت،بڑھتے تعلقات پر امریکہ کے ہوش اڑ گئے، سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز بن سعود نے کریملن کا دورہ کرنے کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت قبول کر لی، وہ جلد ہی روس کا دورہ کریں گے۔عالمی مےڈےا کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں صدر پوٹن کے ساتھ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان آل سعود کی ملاقات کے دوران ملاقات کا اعلان کےا گےا۔سعودی وزےر دفاع محمد بن سلمان آل سعودنے صدر پوٹن کو سعودی بادشاہ کی طرف سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی جو پوٹن نے قبول کرلی۔ سعودی وزےر دفاع محمد بن سلمان آل سعود اور صدر ولادیمیر پوٹن کے درمےان ملاقات سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے موقع پرہوئی