ساو تھ کیرولائنا(نیوزڈیسک)امریکہ, سیاہ فام افراد نے ایثار کی ایسی مثال قائم کردی کہ پوری دنیا حیران ہوگئی،امریکا کے شہر ساو تھ کیرولائنا کے گرجا گھر پر حملہ کرنے والے نوجوان کو مرنے والوں کے لواحقین نے معاف کردیا۔ حملہ کے نتیجے میں نو سیاہ فام افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے گرجا گھر پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جج نے حملہ آور ڈلن روف کے اسلحہ رکھنے پر دس لاکھ ڈالر کا بانڈ مقرر کیا ہلاک ہونے والے نو افراد کے لواحقین نے حملہ آور کو معاف کر دیا تاہم ڈلن روف کو جیل میں ہی رکھا جائے گا۔امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ہلاک شدگان کے لواحقین کی جانب سے حملہ آور کو معاف کیے جانے کا خیر مقدم کیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ امریکی عوام کی اچھائی کی دلیل ہے۔ گزشتہ روز چارلسٹن کے سپورٹس ارینا میں ہلاک شدگان کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
امریکہ, سیاہ فام افراد نے ایثار کی ایسی مثال قائم کردی کہ پوری دنیا حیران ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































