پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن زندہ ہیں، امریکہ میں اسامہ کے بیٹے کو جواب نے سوالات اٹھادیئے

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)اسامہ زندہ ہے، امریکہ کے اسامہ کے بیٹے کو جواب نے سوالات اٹھادیئے، القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے عبداللہ بن لادن نے اپنے والد کی ہلاکت کے بعد امریکا سے ان کی موت کا سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا تاہم امریکا نے یہ درخواست مسترد کردی تھی۔یاد رہے کہ امریکا کے مطابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو یکم مئی 2011ءکو پاکستان کے شیہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج نے کارروائی کرکے ہلاک کردیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی لیکس کی جانب سے ایک خط ریلیز کیا گیا جو ریاض میں امریکی سفارت خانے نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی جانب سے اپنے والد کی موت کا سرٹیفکیٹ طلب کرنے کے جواب میں لکھا واضح رہے کہ وکی لیکس نے دی سعودی کیبلز کے نام سے سعودی وزارت خارجہ اور دیگر ریاستی اداروں کے تقریباً نصف ملین سے زائد کیبلز اور دیگر دستاویزات ریلیز کی ہیں۔حال ہی میں جاری کیے گئے خط میں ریاض میں امریکی سفیر گلین کیسر کے دستخط موجود ہیں . یہ خط 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے تقریباً 4 ماہ بعد 9 ستمبر 2011 کو عبداللہ بن لادن کے نام لکھا گیا۔خط میں گلین کیسر نے عبداللہ بن لادن کو مخاطب کرکے لکھا کہ مجھے آپ کی طرف سے آپ کے والد اسامہ بن لادن کی موت کے سرٹیفکیٹ کے حصول کی درخواست موصول ہوئی ہے تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔انہوںنے موقف اختیار کیا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیے جاتے۔اس کے بجائے گلین کسیر نے عبداللہ بن لادن کو امریکی عدالت کی وہ دستاویزات فراہم کردیں جن میں آفیشلز نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔کیسر کا کہنا تھامجھے امید ہے یہ دستاویزات آپ کی (عبداللہ بن لادن کی) رہنمائی کےلئے کافی ہوں گی۔اسامہ بن لادن کا تعلق سعودی عرب کے مشہور رئیس خاندان بن لادن خاندان سے تھا امریکا نے ان کا نام عالمی دہشت گردوں کی تنظیم میں شامل کر رکھا تھا جبکہ ان پر کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے دھماکوں سے لے کر ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر حملوں کے بھی الزامات تھے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…