بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے جنوبی صوبوں میں طوفانی بارشوں نے سیلابی کیفیت پیدا کردی ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کے صوبے جیانگشو، زریجیانگ، آنہوئی، جیانزشی، ہوبئی، ہونان، شنگھائی اور بیجنگ میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ ہوبئی میں ہوا جہاں 10 افراد ہلاک جب کہ 6لاکھ 6 ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ صوبہ ہونان میں 5 افراد ہلاک جب کہ 5 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر ہوئے اس کے علاوہ گوئیزہو میں 2 جب کہ انہوئی میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…