لندن(نیوزڈیسک ) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانوی مسلمان شدت پسندی کی حمایت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، نوجوانوں کو داعش کے قریب لے جانے والے زہریلے نظریات کیخلاف بات کی جائے۔برطانوی مےڈےا کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ بچوں کے انتہا پسند بننے یا عراق، شام جانے پر سکیورٹی فورسز کو مورد الزام ٹھہرانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے شدت پسندی میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ پہلے تین برطانوی لڑکیاں ترکی کے راستے شام چلی گئی تھیں اور چند روز قبل تین برطانوی بہنیں اپنے نو بچوں سمیت شام چلی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک برطانوی نوجوان نے عراق میں خودکش دھماکہ بھی کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں