نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا نے انکشاف کےاہے کہ ہر 37 دن بعد ایک بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو رہا ہے جس کے باعث بھارتی فضائیہ کی طاقت 42 سکوارڈن سے کم ہو کر 35 سکواڈرن رہ گئی ہے، چین کے لڑاکا طیارے بھارت سے 3 گنا زیادہ ہیں۔ بھارتیمےڈےا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج میں حادثات کی بڑھتی شرح پریشانی کا موجب بن رہی ہے۔ الہ آباد کے قریب جیگوار تربیتی طیارے کے حادثے کے ساتھ رواں برس جنگی طیاروں کے حادثات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زائد المعیاد بیڑے اور سکواڈرن کی طاقت میں کمی ساتھ ساتھ فضائی حادثے بھارتی فضائیہ کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر ایس ایس بریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اوسطاً ہر 37 دن بعد 1طیارے کو حادثے میں کھو رہی ہے۔ گزشتہ 60 ماہ میں 50 بھارتی لڑاکا طیارے فضائی حادثوں میں تباہ ہوئے۔ ایک طیارے کی قیمت لاکھوں ڈالرز میں ہے اور خاص کر سکھوئی کی تباہی نے 200 مضبوط بیڑے کی تیاری پر سوال اٹھایا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں ان طیاروں کی تباہی کی وجہ تکنیکی اور انسانی غلطی قرار دیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
سونے کی قیمتوں میں کمی



















































