بھوپال(نیوزڈیسک) بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کو اونچی ذات والوں کی جانب سے مسلسل متعصبانہ سلوک کا سامنا ہے لڑکی کو اس کا سایہ اونچی ذاتی والے شخص پر پڑنے کے باعث تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں گنیش پورہ میں دلت گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کنویں سے پانی نکال رہی تھی کہ اس دوران اس کا سایہ قریب کھڑے ایک اونچی ذات والے ہندو پر پڑگیا جس پر اس کے خاندان کی خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایک خاتون نے لڑکی کو دوبارہ اس علاقے میں نظر آنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔متاثرہ خاندان کی جانب سے جب پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی گئی تو اونچی ذات والے ہندوؤں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں تاہم بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیے:دنیاکاانوکھاگاﺅں جہاں عورت کی حکمرانی ہے