جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

چین،ماہ صیام کی آمد سے قبل شورش زدہ علاقوں میں مسلمانوں کو پابندیوں کا سامنا

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی شورش زدہ صوبہ سنکیانگ میں مسلمانوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی مسلمان آبادی کو روزہ ترک کرنے پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے تاہم دوسری طرف راسخ العقیدہ اور باعمل مسلمان روزہ جیسی اہم عبادت کو جاری رکھنے پر مصر بھی دکھائی دیتے ہیں۔پچھلے چند ہفتوں سے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور حکومتی ویب سائیٹس پر سنکیانگ کے مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی گئی۔ سرکاری سطح پر حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، ملازم پیشہ افراد، طلبائ اور اساتذہ کو سختی کے ساتھ روزے کی ممانعت کا حکم دیا گیا۔حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر یہ اعلانات بھی کیے گئے ہیں کہ کازکستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں ماہ صیام کے دوران ہوٹل بند نہیں کیے جائیں گے اور حسب معمول ہوٹلوں میں کام جاری رہنا چاہیے۔اسی نوعیت کے احکامات کئی دوسرے ریاستی اداروں کی جانب سے بھی جاری کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مارا البیشی صوبے کے پارٹی عہدیداروں نے مقامی مسلمان آبادی سے تحریری اور زبانی یہ عہد لیا ہے کہ وہ ماہ صیام کے دوران کسی قسم کی عبادت میں مشغول نہیں ہوں گے۔دوسری جانب یغور نسل کے جلاوطنی کی زندگی گذارنے والے مسلمانوں اور انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ شنکیانگ میں حکومت کی جانب سے عاید پابندیوں سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مشتعل ہو رہے ہیں اور شورش میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔یغور انٹرنیشنل کانگریس کے ترجمان ڈیلشٹ راشٹ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک آتے ہی چین کی سرکاری میشنری مسلمانوں کی مانیٹرنگ میں مصروف ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیے:مجھ سے شادی کرلو یا غلام بننے کی تیاری کرلو

مسلمانوں کو مزاحمت پر مجبور کیا جاتا ہے کیونکہ چین کے مسلمان باقی دنیا کے مسلمانوں کی طرح ماہ صیام کو عبادت سے بھرپور مہینے کےطور پر گذارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حکومت ان کی راہ میں حائل ہو کر انہیں عبادت کے حق سے محروم کررہی ہے۔خیال رہے کہ سنکیانگ میں مسلمان آبادی پر چینی حکومت کی پابندیوں کی شکایات اکثر سنائی دیتی رہتی ہیں لیکن ان کے ازالے کے عالم اسلام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…