جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کا 2016 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سنہ 2016 میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ ایک رپبلکن ہیں اور ماضی میں کئی بار اس جماعت کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود انھوں نے کبھی باقاعدہ طور پر اس سلسلے میں کوشش نہیں کی۔نیویارک کے ففتھ ایونیو پر واقع ٹرمپ ٹاورز میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ، ’میں باقاعدہ طور پر صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کی دوڑ میں شریک ہوں اور ہم اپنے ملک کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی جائیداد اور اثاثے انھیں ایک شاندار صدر بنانے میں مدد دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ’ہمارا ملک شدید بحران سے گزر رہا ہے اور ہمیں اب کامیابیاں نہیں مل رہیں۔ پچھلی بار ایسا کب ہوا کہ ہم نے کسی کو، مثلا چین کو کسی تجارتی سودے میں شکست دی ہو؟‘ٹرمپ نے بندوق رکھنے کے حق کی حمایت کی اور یہ بھی کہا کہ جہاں وہ امریکی حکومت کے میڈی??ئر اور سوشل سکیورٹی کے پروگراموں کو جاری رکھیں گے وہیں صدر اوباما کے غیرقانونی تارکینِ وطن کے بارے میں ایگزیکیٹو آرڈر کو فوراً منسوخ کر دیں گے۔انھوں نے کہا کہ، ’یہ دکھ کی بات ہے کہ امریکی خواب اب مر چکا ہے۔ اگر میں صدر بنا تو امریکہ کو پہلے سے بڑا، بہتر اور طاقتور بناو¿ں گا۔ ہم امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ وہ بارہویں رپبلکن ہیں جنھوں نے صدارتی انتخاب لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس سے قبل وسکنسن کے گورنر سکاٹ واکر اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش بھی نامزدگی کے حصول کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…