بدھ کے روز بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے باعث کویت کی تمام عمارتوں، ہسپتالوں، سڑکوں پر نصب ٹریفک سگنل اور ائیرپورٹ کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی اور تقریباً سارا ملک ہی اندھیرے میں ڈوب گیا۔ کویت کی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں موجود 5 پاور پلانٹس میں سے ایک فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا جس کے بعد بجلی کے نیٹ ورک کو بچانے کیلئے تمام پلانٹس کو بند کرنا پڑا اور پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔