منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ساس میرا میک اپ استعمال کرتی ہے، بیوی نے طلاق مانگ لی

datetime 30  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ(این این آئی)بھارت کے شہر آگرہ میں ایک بیوی نے ساس کے بغیر اجازت میک اپ استعمال کرنے پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ میرا اور میری بہن کا بغیر اجازت میک اپ استعمال کرنے پر ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد شوہر نے دونوں بہنوں کو گھر سے باہر نکال دیا۔مالپورہ کی دو بہنوں کی شادی ایک ہی گھر کے دو بیٹوں سے ہوئی تھی، دونوں بہنوں کی زندگی معمول کے مطابق ٹھیک جارہی تھی لیکن پھر انہیں پتا چل گیا کہ ان کی ساس بغیر اجازت ان کا میک اپ استعمال کرتی ہے۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جب بھی ہمیں کسی تقریب میں جانا ہوتا تو ہم میک اپ نہیں کرتے تھے کیونکہ ہماری ساس ہمارا میک اپ استعمال کرتی تھیں، یہی نہیں میری ساس تقاریب کے علاوہ گھر میں بھی میرے کپڑے اور میک اپ استعمال کرنے لگی جس پر ایک دن ہم دونوں بہنوں کا ہماری ساس سے جھگڑا ہوگیا۔خاتون کے مطابق ساس نے میرے شوہر کو اس لڑائی کا بتا دیا تو اس کے بعد شوہر نے بھی مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں، صورتحال بگڑ گئی اور میرے شوہر نے مجھے حتی کہ میری بہن کو بھی گھر سے باہر نکال دیا۔خاتون نے مزید کہا کہ ہم دونوں بہنیں دو مہینے سے اپنے ماموں کے گھر رہ رہے ہیں اور طلاق کیلئے بضد ہیں۔خاتون کا کہناتھا کہ معاملہ اب اجازت کے بغیر کاسمیٹکس کے استعمال تک محدود نہیں رہا بلکہ شوہر انہیں ماں کے کہنے پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…