4 بیویاں اور بچوں والا 10 سال سے بے روزگار شہری

12  جنوری‬‮  2024

ہوکائیڈو(این این آئی)4 شادیاں، بچے اور 10 سال سے بے روزگاری کے باوجود خوش باش رہنے کا ہنر جاپان کے ایک شہری نے سیکھ لیا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جزیرے ہوکائیڈو کے 35 سالہ رہائشی ریوتا واتانابے اپنی غیر روایتی طرز زندگی کی وجہ سے کافی مشہور ہوگئے ہیں۔ مبینہ طور پر واتانابے اپنی چار بیویوں میں سے تین کے ساتھ رہتے ہیں جن کے تعلق ایک دوسرے سے بہت اچھے ہیں۔واتانابے کے 3 بچے بھی ہیں تاہم وہ 10 سال سے بیروزگار ہیں اور انہیں اس کی کوئی پریشانی نہیں۔ کیونکہ ان کی بیویاں نوکری کرتی ہیں اور گھر کا سارا خرچہ ان کی ذمہ داری ہے۔

واتانابے کے پاس پچھلے 10 سالوں سے کوئی نوکری نہیں ہے۔واتانابے کی اس عجیب و وغریب ازدواجی زندگی کو حال ہی میں جاپان کے AbemaTV نیوز پروگرام میں نشر کیا گیا جس نے عوامی سطح پر گرما گرم بحث کو جنم دیا ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں ایک سے زائد شادیوں پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے، وہیں واتانابے کی چار بیویاں ملک کے کامن لا ریلیشن شپ کے قانون میں آتی ہیں۔تاہم چاروں بیویوں کی خواہش ہے کہ وہ اپنی شادیوں کو رجسٹر کروائیں اور پھر طلاق لیں تاکہ وہ واتانابے کا نام بچوں کی ولدیت میں شامل کرسکیں۔ چونکہ بچے شادی رجسٹر ہونے سے پہلے کے ہیں لہذا شادی کو رجسٹر کروانے اور طلاق کے بعد ہی بچوں کو والد کا نام مل سکتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…