منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

چین میں ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران مریض کو مکا مار دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں مبینہ طور پر ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران مریض کو مکا مار دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام نے اسپتال میں پیش آنے والے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔اس واقعے کی ویڈیو چین میں سوشل میڈیا پر رواں ہفتے وائرل ہوئی تھی جس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2019 میں پیش آنے والے اس واقعے پر ڈاکٹر کو معطل جبکہ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر کو برطرف کردیا گیا ہے۔مریض کی آنکھوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر نے کم از کم 3 مرتبہ اس کے سر پر مارا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ مریض خاتون کو سرجری کے دوران اینستھیزیا کی وجہ سے پریشانی ہوئی تھی جس پر اس نے اپنے سر اور پلکوں کو متعدد بار ہلایا تھا۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریض کے بیٹے کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد اسپتال کی انتظامیہ نے معذرت کی اور 500 یوآن (70 ڈالر) بطور معاوضہ ادا کیا۔ خاتون مریض کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والدہ بائیں آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعے کی وجہ سے ہوا ہے یا کسی اور وجہ سے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…