اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

”مجھے زہر پینے دیا جائے”، شہری کی انوکھی درخواست خارج کردی گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے زہر پینے کی اجازت طلب کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی سرور تاج نامی شہری نے زہر پینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ شہری کے مطابق وہ یہ تجربہ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔لاہورہائیکورٹ نے زہرپینے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کرنے والے شہری سے استفسار کیا کہ آپ زہر کیوں پینا چاہتے ہیں۔جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ عدالت کسی کو زہر پینے کی اجازت کیسے دے سکتی ہے، مجھے لگتا ہے آپ سستی شہرت کے لئے کوئی سٹنٹ کھیل رہے ہیں۔

درخوست گزارنے کہا کہ مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے، میرا اللہ پر یقین ہے مجھے کچھ نہیں ہوگا۔ لاہور کے موچی گیٹ پر سب کے سامنے یہ تجربہ کرنا چاہتا ہوں، عدالت اجازت دے۔عدالت نے کہا کہ خودکشی اسلام میں حرام ہے آپ عدالت سے حرام کام کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ خود موت مانگنے والوں کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ بھارت میں کینسر کے مریضوں نے موت آسان کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جواب میں درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ میں نہیں مروں گا، میرا یقین کریں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم کسی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتے، آپ کا اگر زیادہ دل ہے تو کریں پھر، قانون کے مطابق آپ کے خلاف جو کارروائی ہوگی وہ ہوجائے گی۔ آپ عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔جسٹس راحیل کامران نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…