ہتھنی بچے کو گڑھے میں گرا دیکھ کر بے ہوش ہوگئی

  منگل‬‮ 19 جولائی‬‮ 2022  |  10:04

اسلام آباد (نیوز دیسک )سوشل میڈیا پر تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں موجود ایک ہتھنی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو دیکھنے والوں کے جذبات کو بھی چھو رہی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہتھنی کا بچہ ایک گڑھے میں گرا شور مچا رہا ہے، بے بس ہتھنی مدد نہ کر پانے کی صورت میں اپنے بچےکو روتا دیکھ کر گڑھے میں ہی بےہوش ہو گئی۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل پارک کی ریسکیو ٹیم بے ہوش ہتھنی کو کرین کی مدد سے باہر نکال کر ہوش میں لانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ہتھنی کے بچے کو بھی گڑھے سے نکالنے کے لیے مدد کی۔عملے نے مصنوعی تنفس دے کر ہتھنی کی زندگی بچائی جبکہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی موجودگی کو محسوس کر کے ہتھنی ہوش میں آگئی۔ویڈیو میں نیشنل پارک کے عملے کو بھی خوشی سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بعد ازاں ہتھنی اور اس کے بچے کو جنگل میں واپس جاتے بھی دکھایا گیا ہے۔

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎