ٹوکیو (این این آئی )جاپان کے تھیم پارک میں نصب دیوقامت ڈائناسور سیاحوں کو نگلنے لگا، سیاحوں کا رسی کے ذریعے ڈائناسور کے منہ میں جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے آواجی آئی لینڈ پر حکومت کی جانب سے منفرد تھیم پارک بنایا افتتاح کیا گیا ہے
جو کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔اس تھیم پارک کی منفرد بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پارک کے وسط میں حقیقت سے قریب تر ڈائناسور کا 62 فٹ اونچا، 82 فٹ چوڑا اور 180 فٹ لمبا مجسمہ نصب کیا ۔انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو کچھ مشن دئیے جاتے ہیں جسے مکمل کرنے والے اس پارک کے ممبر بن جاتے ہیں۔جو مشن سیاحوں کو پورے کرنے ہوتے ہیں ان میں ایک مشن رسی کے ذریعے ڈائناسور کے منہ میں جانا ہے اور اس کے بچوں کو شوٹنگ کرکے ختم کرنا ہے تاکہ وہ بڑے نہ ہوسکے۔