اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف جیلی بینز بنانے والی امریکی کمپنی کے مالک نے لکی ڈرامیں جیتنے والے کو فیکٹری ہی انعام میں دینے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹسکے مطابق ڈیوڈ کلین نامی اسشخص نے 1976میں کیلیفورنیا کے
شہر فیئرفیلڈ میں اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جس کی فیکٹریاں اب امریکہ بھر میں موجود ہیں۔ ڈیوڈ کلین نے گولڈن ٹکٹ ٹریژر ہنٹس کے نام سے امریکی شہریوں کو اس کمپنی کی فیئرفیلڈ میں واقع فیکٹری جیتنے کا موقع دے دیا ہے۔ اس سکیم میں شہریوں کو سونے کے نیکلس خریدنے ہوں گے اور ہر نیکلس کے ساتھ انہیں ایک کوڈ دیا جائے گا۔ جو لوگ بھی اس میں فاتح ہوں گے انہیں 5ہزار ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی اور ایک خوش نصیب گرینڈ پرائز جیتے گا۔ اسے مذکورہ کینڈی فیکٹری کی چابی انعام میں دی جائے گی۔ اس انعامی سکیم میں حصہ لینے والوں کو 50ڈالر کی رقم خرچ کرنی ہو گی اور کوڈ کا حامل نیکلس خریدنا ہو گا۔