ماہرین آثار قدیمہ نے ٹیکنالوجی کے  ذریعے سے5 سو سال پرانی کھوپڑی سے چہرہ بنا ڈالا

17  جولائی  2020

وارسا (آن لا ئن )ماہرین نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے 5 سو سال پرانی انسانی کھوپڑی سے چہرہ بنا ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کو تحقیق کے دوران مغربی پولینڈ کے علاقے ولیکو پلسکا میں واقع نیڈو ویڈزنی گاؤں کے قریب

قبرستان سے 5 سو سال پرانی انسانی کھوپڑی ملی جسے انہوں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی چہرے میں بدل ڈالا۔ماہرین کے مطابق یہ بات واضح نہیں کہ آیا وہ تاجر تھا یا کاریگر لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ 16ویں صدی میں ایسا ہی نظر آتا ہو گا جیسا تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے چہرہ بنایا گیا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران متعدد غیر معمولی دریافتیں کی گئیں، اور اسی دوران انہیں اس شخص کی کھوپڑی ملی جس کی عمر اس وقت 35 سے 44 سال کے درمیان ہوگی۔غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ مارکین کرزپکو وسکی کا کہنا تھا کہ یہ شخص کون تھا؟ مجھے کوئی اندازہ نہیں لیکن وہ ڈزونوو نامی علاقے کا رہائشی تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…