اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں کرونا وائرس کی شکار خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیدیا جس کا نام جمان (موتی )رکھا گیا ہے ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اردن کے خبر رساں ادارے عمون کے مطابق کنگ عبد اللہ یونیورسٹی اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا ماں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے ۔ بجی صحت مند ہے جبکہ ماں بھی تیزی کیساتھ
صحت یاب ہو رہی ہے تاہم ابھی دونوں کوعلیحدہ علیحدہ رکھا گیا ہے ۔ اسپتال کی انچارج لیلی علی الفضل نے میڈیا کو بتایا کہ عرب دنیا میں کرونا وائرس میں مبتلا ماں کے یہاں بچے کی پیدائشی کا یہ پہلا واقعہ تاہم عالمی سطح پر یہ تیسری بچی ہے ۔ ماں اور بیٹی کو 15دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائےگا ۔ برطانیہ کے ایک ہسپتال میں بھی خاتون نے بھی کو جنم دیا ہے جن کے شوہر میں کرونا وائرس کی کچھ علامتیں پائی گئی ہیں جبکہ بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس پر ماں کو گھر بھیج دیا گیا اور بچی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ۔واضح رہے دنیا کے 203ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات لاکھ سے زائد ، ہلاکتوں کی تعداد 34ہزار سے زائد جبکہ صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد ایک لاکھ باون ہزار ہو گئی ہے ۔