جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

محبوبہ کے طعنے نے نوجوان کو موٹرسائیکل چور بنادیا

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوان اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے موٹرسائیکل چور بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے لالیت نامی رہائشی کو اس کی محبوبہ نے موٹرسائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔

لالیت نے اپنے قریبی دوست کے ساتھ مل کر ایک نہیں بلکہ کئی موٹرسائیکلیں چرانے کا منصوبہ بنایا تاکہ وہ اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکے۔لالیت نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی کہ وہ جتنی ہو سکے اتنی مہنگی موٹرسائیکلیں چوری کرے گا، شروعات میں منصوبے کے تحت اس نے 2 مہنگی موٹرسائیکلیں باآسانی چرا لیں۔اسی طرح مزید موٹرسائیکلیں چرانے کے دوران پولیس کو 2 مہنگی موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس نے چوروں کو ڈھونڈنا شروع کیا۔بعدازاں پولیس نے بغیر لائسنس پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار لالیت اور اس کے دوست کو حراست میں لیا اور تفتیش کے دوران انہوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے شہر کے مختلف حصوں سے کْل 8 موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں تاکہ وہ اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکے جس نے انہیں موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…