موبائل فون کی فروخت بڑھانے کیلئے دکاندار کی ایک پیاز کی پیشکش پیاز کی اسکیم نے دوکان پر خریداروں کی رش لگا دیا ، دوکاندار خوشی سے نہال

10  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں موبائل فون کی دکان کے مالک نے فروخت میں اضافہ کرنے کے لیے صارفین کو ایک کلو پیاز کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں بارشوں کے باعث پیاز کی فصل تباہ ہونے سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے

اور مختلف ریاستوں میں پیاز 70 سے 100 روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔اسی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریاست تامل ناڈو میں موبائل فون کی دکان کے مالک نے فروخت میں اضافہ کرنے کے لیے مارکیٹنگ کا نیا انداز اپنایا۔ایس ٹی آر موبائلز نامی اسٹور نے صارفین کو ایک موبائل فون خریدنے پر ایک کلو مفت پیاز کی پیشکش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دکان کے مالک نے بتایا کہ بھارت میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم نے سوچا کہ موبائل فون خریدنے والے کو ایک کلو مفت پیاز دینے سے ہماری دکان مقبول ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کو ایک ہفتہ قبل متعارف کرایا تھا اور ایسا کرنے سے واقعی ان کی دکان کی فروخت میں اضافہ بھی ہوا۔انہوںنے کہاکہ یہ اسکیم صارفین کو پْر کشش لگی جس کی وجہ سے ان کی دکان پر پہلے سے زیادہ خریدار آنا شروع ہوگئے۔دکان کے مالک نے بتایا کہ میں پہلے ایک دن میں 3 سے 4 موبائل فون فروخت کیا کرتا تھا تاہم جب سے اس اسکیم کا اعلان کیا اس کے بعد سے میرے ایک دن میں 10 فون فروخت ہونا شروع ہوگئے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم اس دکان سے اپنی پسند کی چھوٹی یا بڑی پیاز مفت میں حاصل کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…