امریکی استاد کی اچھی کارکردگی پر طلباء کو کھلونے دینے کی ویڈیو وائرل

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

کیلی فورنیا(این این آئی)سوشل میڈیا پر حال ہی میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی طالبہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پروفیسر کی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ بے حد وائرل ہو گئی۔امریکی ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چند روز قبل ایمی نامی صارف نے اپنی یونیورسٹی کے پروفیسر کی ویڈیو شیئر کی جس پر انہوں نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا۔ایمی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں آبدیدہ ہوں، ہمارے پروفیسر ہر ہفتے محنت سے کام کرنے پر سب کے لیے انعام کے طور پر کھلونے لے کر آتے ہیں۔ایمی جنہیں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں

پروفیسر ویتنامی زبان کا مضمون پڑھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ہمیں ہفتہ وار اسائمنٹ دیتے ہیں اور جو طلباء ان کا اسائمنٹ محنت سے کرتے ہیں یہ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں انعام میں کھلونے دیتے ہیں۔اس ویڈیو کو نوجوانوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کے کہ کس طرح پروفیسر اپنے طلباء کے لیے کھلونے اپنے بیگ سے نکال رہے ہیں۔ٹوئٹر پر نوجوان، پروفیسر کے اس پیار بھرے عمل سے بے حد متاثر ہیں اور پروفیسر کی تعریفوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے، ان کی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…