نئی دہلی (این این آئی )شادی کے لمحات کو کیمرے میں قید کرنا ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے لیکن بھارتی میں ایک نوبیاہتا جوڑے اس خواہش کو ایسے انوکھے انداز میں پورا کیا جو شاید ہی کسی دْلہا دْلہن نے سوچا ہو۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کیریلا میں چھرتھالا سے تعلق رکھنے والے
نو بیاہتے جوڑے نے فوٹو شوٹ کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں ایک بڑا گڑھا تھا، جوڑے نے وہاں مصنوعی بارش کروائی جس کے بعد فوٹوگرافر نے گڑھے کے اندر اس نوبیاتے جوڑے کی تصاویر کھینچی۔اس فوٹو شوٹ کا دورانیہ 24 گھنٹے تھا جب کہ اس منفرد فوٹو شوٹ میں بھارتی ایک لاکھ روپے خرچ ہوئے۔نیانا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بہت سے دوستوں اور رشتہ داروں کی شادی کی تصاویر دیکھی ہیں جو کہ روایتی تھیں اس لیے میں نے سوچا کہ ہمیں ان سب سے الگ فوٹوشوٹ کروانا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ چنا۔بھارت میں اس طرح کے منفرد فوٹو شوٹ بے حد مقبول ہیں، اور یہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔نوبیاتے جوڑے ابھیجیت اور نیانا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی صرف 10 سے 15 منٹ کی تھی، شادی میں صرف ایک خاص بات تھی وہ یہ فوٹو شوٹ تھا، ہم یہی چاہتے تھے کی یہ یادگار ہو اور دوسروں سے مختلف ہو اور اسے سب پسند کریں۔شادی کے بعد جب ہم نے پوسٹ ویڈنگ فوٹو شوٹ کا سوچا تو ایسا فوٹوشوٹ کرنے کے لییکسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی مگر جب سب نے ہماری یہ تصاویر دیکھیں تو سب نے اس کی بے حد تعریف کی۔