کتے مردوں سے زیادہ خواتین کے وفادار

27  جون‬‮  2019

ہنگری(مانیٹرنگ ڈیسک) کتا ایک نہایت وفادار جانور ہے اور اگر آپ اس کا خیال رکھتے ہوں اور اس کے مالک ہوں تو یہ آپ کے لیے نہایت بے ضرر ہوگا۔ تاہم حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کتے صنف کی بنیاد پر بھی محبت اور وفاداری نبھاتے ہیں۔ جرنل رائل سوسائٹی آف اوپن سائنس میں

شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کتوں کے بھونکنے اور مختلف آوازیں نکالنے کو مردوں سے زیادہ خواتین سمجھتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین اپنی فطری رحم دلی اور ہمدرد طبیعت کی وجہ کتوں کے ساتھ مردوں کی نسبت زیادہ محبت اور شفقت کا مظاہرہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کتے ان کی صحبت میں زیادہ پرسکون ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں کے دماغ کا ایک حصہ انسانوں کے دماغ کی طرح ہے جو جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے وہ خواتین کے نرم جذبات کو پہچان کر مردوں کی نسبت خواتین سے زیادہ قریب اور ان کے زیادہ وفادار ہوتے ہیں۔ کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کی ایٹووس یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق انسانی دماغ نہ صرف بولے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کرتا ہے بلکہ بسا اوقات وہ ان کے پس پردہ معنی کو بھی سمجھتا ہے یعنی دماغ بیک وقت دو کام سر انجام دیتا ہے۔ بالکل یہی کام اسی طریقہ کار کے ذریعہ کتوں کا دماغ بھی انجام دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کتوں کا دماغ ہمدردانہ اور مانوس الفاظ پر بھی ویسا ہی ردعمل ظاہر کرتا ہے جیسے انسان کرتے ہیں۔ گھر، کھانا اور محبت و شفقت کے الفاظ کتوں کے دماغ میں مثبت لہریں پیدا کرتے ہیں جو ان کے جسم کو پرسکون رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…