جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی خاتون بچی کا گلا کاٹ کر خون پی گئی

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے کہ جس نے مبینہ طور پر اپنی 6 سالہ بھتیجی کو ذبح کرکے اس کا خون پی لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست آندرا پردیش کے ایک گاؤں میں خاتون نے اپنی بھابی سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر

ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں چھوٹی بہن کے سامنے چھ سالہ بچی کو ذبح کرکے اس کا خون پی لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ومٹالا راسمو نامی 30 سالہ خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جو اپنے شوہر سے زبردستی اجازت لینے کے بعد اپنے بھائی کے گھر پر رہنے آئی تھی۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ راسمو نے جھگڑے کے بعد اپنی چھ سالہ بھتیجی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن مقتولہ کی ماں نے دھمکی کو سنجیدہ نہیں لیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے مبینہ طور پر تیز دھار چاقو سے ذبح کیا، بڑی کو قتل ہوتا دیکھ کر 4 سالہ سنڈیا نے ڈور کر گاؤں کے دیگر افراد کو اطلاع دی جس کے بعد گاؤں رہائشی دیگر افراد نے ملزمہ کو پکڑ کر درخت کے ساتھ باندھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ بہیمانہ قتل اور مقتولہ کا خون پینے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…