اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی تیز ترین طلاق، 3 منٹ میں راہیں جدا ہو گئیں

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کسی بھی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور فریقین تمام عمر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں لیکن ایک نوبیاہتا جوڑے نے مختصر ترین شادی کرتے ہوئے محض 3 منٹ میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے دنیا کی مختصر ترین شادی کی انوکھی تاریخ رقم کی اور کمرہ عدالت سے باہر جانے سے قبل ہی 3منٹ میں شادی توڑ دی۔

بتایاگیاہے کہ کمرہ عدالت میں شادی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدالت سے باہر جارہے تھے کہ دلہن حادثاتی طور پر پھسل گئی اور اس موقع پر دلہا نے اپنی بیگم کو بیوقوف کہا۔نئی نویلی دلہن جو اپنے دلہے کے سنگ خیالوں ہی خیالوں میں خوبصورت خواب بننے میں مگن تھی، پہلے ہی روز ایسے نازیبا الفاظ سن کر پہلے تو سخت پریشان ہو گئی تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں مزید برے سلوک سے بچنے کیلئے دلہن نے جج سے طلاق کا فیصلہ لے لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…