بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بارک اوباما نے سانتا کلاز کا روپ دھار لیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی آمد میں اب صرف چند روز باقی ہیں لیکن دنیا بھر میں اس تہوار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایسے میں سابق امریکی صدر بارک اوباما بھی سانتا کلاز کی ٹوپی پہن کر واشنگٹن کے چلڈرن اسپتال پہنچے۔

جہاں بچے انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباما کاندھے پر تحفوں کا تھیلا لادے بچوں سے مل رہے ہیں اور ان میں تحائف بھی تقسیم کررہے ہیں۔ اوباما نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، اوباما نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے سابق امریکی صدر اوباما کو اپنے سامنے دیکھ کر کتنے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باراک اوباما کے یوں اچانک سرپرائز دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ننھے مریضوں کا دن آپ کی آمد سے بہت اچھا گزرا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آپ کا یوں سرپرائز دینا سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سبب بنا، ہمارے مریض آپ کی محبت اور تحفوں کو پاکر بہت خوش ہوئے۔ اوباما نے جوابی ٹویٹ میں چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ، بچوں اور ان کے اہل خانہ کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو مجھے سانتا کے روپ میں قبول کرنے کا شکریہ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…