بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ: چوری کرنے پر انعام کا انوکھا اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے والی ایک خاتون نے ملبوسات چوری کرنے والے افراد کو فی گھنٹہ 64 ڈالرمعاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لباس سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء فروخت کرنے والی ایک دکان کی مالکن نے ماہر چوروں سے کپڑے چرانے کی درخواست کردی۔ دکان مالکن نے چوروں سے درخواست کی ہے کہ  دکان سے

کپٹرے چوری کریں اور 64 ڈالر معاوضہ بھی کمائیں۔ برطانوی خاتون نےچوروں کو معاوضے کے ساتھ ساتھ چوری شدہ مال میں سے تین لباس بھی اپنے پاس رکھنے کی پیشکش کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے ساتھ میں شرط عائد کی ہے کہ دکان میں چوری کرنے والے افراد کو لباس چرانے کے بعد طریقہ واردات بتانا ہوگا تاکہ وہ اپنی دکان کو مزید محفوظ بناسکیں اور چوریوں میں کمی ہوسکے۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دکان مالکن نے اس سلسلے میں باقاعدہ اشہتار بھی شائع کیا کہ جس کے بعد کامیاب چوروں کو ہفتے میں کئی مرتبہ دکان میں چوری کرنی ہوگی اور پھر چوری شدہ مال کی مکمل رپورٹ مالکن کو دینا ہوگی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں آئے روز اپنی دکان میں قیمتی لباس کی چوری سے تنگ آچکی ہوں۔ برطانوی شہری نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دکان میں ہونے والی چوریاں روکنے کےلیے یہ قدم اٹھایاہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ چور کو واردات کے بعد طریقہ واردات بتانا ہوگاکہ اس نے کس طرح لباس یا دیگر اشیاء چوری کیں تاکہ میں حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر کرسکوں۔ برطانیہ: ڈچز آف پورٹ لینڈ کا تاریخی تاج شاہی عمارت سے چوری چوریوں سے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ کرسمس کی تیاری کے سلسلےمیں نومبرمیں دکان پر گاہکوں کا رش بہت زیادہ ہوجاتا ہے جس کے باعث سب پر نظر رکھنا ممکن نہیں رہتا۔ خاتون نے بتایا کہ گذشتہ کئی برس سے کرسمس کے موقع پر ہونے والی چوریوں نے مجھے بہت نقصان پہنچایا ہے، اس لیے میں نے ماہر چوروں مدد کی درخواست کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…