جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

10 ڈالر عطیہ کر کے نئی لگژری گاڑی کے مالک بنیں، سنہری موقع

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی فلاحی تنظیم نے عطیات دینے والے لوگوں کے لیے انوکھا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ڈالر عطیہ کرنے والے خوش نصیب فرد کو نئی لگژری گاڑی تحفے میں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی فلاحی تنظیم اومیز نے اعلان کیا ہے۔

10 ڈالر یعنی 1316 پاکستانی روپے عطیہ دینے والے افراد کو قرعہ اندازی کے بعد 21 لاکھ روپے مالیت کی نئی لگژری گاڑی تحفے میں دی جائے گی۔ امریکی فلاحی تنظیم کی جانب سے آسٹن مارٹن وینٹیج 2019 کا ماڈل دینے کا اعلان کیا گیا، اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کر کے غریبوں کی مدد کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اومیز تنظیم جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اہل خانہ اور اُن کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرتی ہے جبکہ این جی او نے آئندہ برس غریب بچوں کے اسکول کے اخراجات برداشت کرنے کا حال ہی میں اعلان کیا تھا جس کے لیے عطیات جمع کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پہلے عطیہ کرنے والے 100 خوش نصیبوں کے نام قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے، خوش قسمت شخص کے نام کا اعلان اگلے سال جنوری میں کیا جائے گا۔ اومیز کی جانب سے قرعہ اندازی میں حصہ لینے والوں کے لیے کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں جن میں سب سے پہلے حصہ لینے والے شخص کی عمر 18 سال ضروری ہے۔ قرعہ اندازی میں جنوبی امریکا، میکسیکو، یورپ (بشمول بلیجیئم، اٹلی)، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شہری حصہ لے سکیں گے۔ حیران کُن طور پر اومیز نے اعلان کیا ہے کہ 12 فروری کو جیتنے والے خوش نصیب کو ٹیکس یا کسی بھی مد میں کوئی رقم دینے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ این جی او اس ضمن میں آنے والے تمام اخراجات خود برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ آسٹن مارٹن کی جانب سے وینٹیج گاڑی کا نیا ماڈل آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا یہ کار 4 لیٹر پیٹرول میں کئی کلومیٹر کا فاصلہ 3.6 سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قبل ازیں کمپنی کی جانب سے ڈی بی 11 گاڑی متعارف کرائی گئی تھی جو جیمز بانڈ کی فلم میں بھی نظر آئی تھی، اس کار کی مارکیٹ قیمت 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…