جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹائپ رائٹر سے فن پارے تخلیق کرنے والا بھارتی آرٹسٹ

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو ہم نے پینسل، پین، پینٹ اور برش سے پورٹریٹ اور تصاویر بنانے کے بارے میں سنا ہے، لیکن ایک بھارتی فنکار ایسا بھی ہے جو پورٹریٹ بنانے کے لیے ٹائپ رائٹر کا سہارا لیتا ہے اور پھر ایسے فن پارے تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ بھارتی شہر ممبئی کے رہائشی 72 سالہ چندرا کانت بھیدی اپنے ٹائپ رائٹر کی مدد سے سیاست دانوں

، فلمی ستاروں، کرکٹرز، اینیمیشن کرداروں اور مذہبی پیشواؤں کے پورٹریٹس بنا چکے ہیں۔ گزشتہ نصف صدی میں انہوں نے اپنے ٹائپ رائٹر کی مدد سے 150 سے زیادہ فن کے نمونے تخلیق کیے ہیں۔ چندرا کانت نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی، چارلی چپلن اور لورل اینڈ ہارڈی سمیت بہت سی شخصیات کے پورٹریٹ بنائے ہیں۔ان کا کہنا تھا، ‘یہ میرا مشغلہ اور شوق ہے’۔ چندرا کانت کو اپنے فن کے بارے میں اُس وقت آگاہی ملی جب 1960 کے آخر میں وہ ایک بینک میں کلرک کی ملازمت کرتے تھے۔ وہ اب تک اپنے کام کی 12 نمائشیں منعقد کروا چکے ہیں اور مقامی طور پر ایک سلیبریٹی کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ بچپن میں وہ کسی آرٹ اسکول میں داخلہ لینا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے، لہذا اس کے بجائے انہیں اسٹینوگرافی کی تربیت دلوائی گئی۔ چندرا کانت 1967 میں یونین بینک آف انڈیا کے ایڈمنسٹریٹو ڈپارٹمنٹ میں کام کر رہے تھے جب ان کے باس نے ان سے اسٹاف کے انٹرکوم نمبرز کی ایک فہرست ٹائپ کرنے کو کہا۔ چندرا کانت کے مطابق انہوں نے یہ لسٹ ایک ٹیلیفون کی طرز پر ٹائپ کی اور جب اسے دیکھا تو خود سے کہا، ‘یہ شاندار ہے، میں اس طرح سے آرٹ تخلیق کرسکتا ہوں’، اور پھر ہر کسی نے اسے پسند کیا۔ ان کا کہنا ہے، ‘ٹائپنگ کے لیے مہارت اور توجہ درکار ہوتی ہے، اگر آپ ایک اسٹروک غلط جگہ پر لگا دیں تو پھر آپ کو نئے سرے سے شروع کرنا پڑتا ہے۔’ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ‘یہ کمپیوٹر کی طرح نہیں ہے، جہاں آپ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، بہت مرتبہ میں نے کوئی غلطی کی اور پھر مجھے دوبارہ سے آغاز کرنا پڑا’۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ یہ سارے فن پارے اُسی ہالڈا ٹائپ رائٹر کے ذریعے بناتے ہیں، جس پر وہ بینک میں کام کیا کرتے تھے۔ 90 کی دہائی میں جب وہ بینک سے ریٹائر ہوئے تو یہ ٹائپ رائٹر ایک روپے میں انہیں گفٹ کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…