بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’سمندر کے نیچے دنیا کے پہلے شہر کی تعمیر‘‘ کون سا ملک بنا رہا ہے اور کون کون اس میں رہ سکے گا ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017 |

ٹوکیو(این این آئی)سائنسدانوں نے کہاہے کہ سمندروں کی سطح میں اضافے کے نتیجے میں زمین کا بڑا حصہ سمندری پانی کی نذر ہوسکتا ہے۔اور اسی خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے جاپان میں سمندر کے اندر شہروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والیکمپنی شمیزو کارپوریشن اوشین اسپائرلز کے نام سے زیر آب شہروں کی تعمیر کرنا چاہتی ہے۔

ابھی تک ایسے کسی زیرآب شہر کا ٹھوس منصوبہ تو نہیں بنا مگر کمپنی کا تخمینہ ہے کہ اس کی تعمیر پر 26 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا۔اگر کمپنی کے منصوبے پر کام آگے بڑھتا ہے تو ایسا پہلا شہر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ساحلوں پر 16400 فٹ گہرائی میں تعمیر ہوگا۔اس مقصد کے لیے بہت بڑے ٹربیونز سمندری تہہ میں نصب کیے جائیں گے جو کہ سمندری لہروں وغیرہ سے بجلی پیدا کریں گے، یہ نو میل لمبا پیچدار اسٹرکچر یا اسپائرل سمندری پانی سے ہی بجلی پیدا کرے گا۔اس شہر میں پانچ ہزار افراد رہ سکیں گے، جبکہ کمپنی کا تخمینہ ہے کہ اس مجوزہ شہر میں نصب سسٹم اتنی بجلی پیدا کرسکیں گے جو وہاں رہنے والوں کی ضروریات کے لیے کافی ہوگی۔اس کے گیند جیسی عمارات کے اندر رہائشی، دفاتر، لیبارٹریز، ریسٹورنٹس اور تعلیمی ادارے موجود ہوںگے۔ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ یہ ماحول دوست شہر ہوگا جہاں سو فیصد توانائی کے متبادل ذرائع کا استعمال کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق اگر منصوبہ آگے بڑھتا ہے تو یہ شہر 2030 تک مکمل ہوسکتا ہے۔کمپنی کے بقول زمین کا ستر فیصد حصہ سمندر پر مشتمل ہے اور سمندر کی گہرائی توانائی کے متبادل ذرائع کے لیے بہت زیادہ مواقع رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…