منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

شوہر کی زیادہ بچوں کی خواہش پوری کرنے کیلئے مصری خاتون نے ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں ایک باحوصلہ خاتون نے خاوند کی دوسری شادی پرروٹھ کر میکے جانے کی بجائے ا س کی شادری میں بھرپور شرکت کی۔خاتون کی اپنے خاوند اور نئی سوتن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان تصاویر کی تشہیر کے ساتھ ہی مصریوں میں آن لائن مردوں کی

ایک سے زیادہ شادیوں کے موضوع پر نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے ۔انسانی حقوق کے کارکنان اور خواتین کے گروپوں نے مرد کی دوسری شادی کو ظالمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اس سے اسلام میں دوسری شادی کے تصور سے انحراف کیا گیا ہے کیونکہ اسلام بیواؤں اور یتیموں کے تحفظ کے لیے ان سے دوسری شادی کی اجازت دیتا ہے اور اس کے لیے بنیادی شرط یہ عائد کرتا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف کرے گااور کسی ایک کو دوسری پر ترجیح نہیں دے گا اور ان سے مساوی سلوک کرے گا۔دوسری شادی کرنے والے اس مصری دْلھا کا نام’’ معتز ہلال‘‘ ہے جس نے ایک بیان جاری کیا اور اپنی دوسری شادی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان میں توسیع اور مزید بچے چاہتے ہیں۔انھوں نے اپنی دوسری دْلھن کے ساتھ تصاویر کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔انھوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…