اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جس طرح ایک کمپیوٹر میں ہارڈ ڈسک کی اہمیت ہے، ہارڈ ڈسک میں تمام ڈیٹا محفوظ رہتاہے اسی طرح انسانی جسم میں دماغ بھی ہارڈ ڈسک کی حیثیت رکھتا ہے، سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق کی جس میں انہوں نے انسانی جسم کے اہم حصے دماغ کے بارے میں کہا ہے کہ وہ مرنے کے بعد بھی کام کرتا رہتا ہے، اس نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہونے سے اللہ اور قیامت کے دن کو نہ ماننے والوں نے بھی موت کے بعد زندگی کے اقرار پر مجبور ہو گئے ہیں، ایک برطانوی اخبار ڈیلی سٹار
میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ہم صرف یہ جانتے تھے کہ مرنے کے بعد جب دل کی طرف سے جسم کو خون کی فراہمی بند ہو جاتی ہے تو اس کے 30 سیکنڈ بعد دماغ بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور اس طرح سب کچھ ختم ہو جاتا ہے مگر اس نئی تحقیق نے اس بات کو غلط ثابت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انسانی دماغ موت کے بعد بھی کام کرتا رہتا ہے اور دماغ میں اسی طرح کے خیالات آتے رہتے ہیں جیسے زندگی میں آتے تھے، اس سے انسان مرنیکے بعد بھی آگہی کی اسی سطح پر رہتا ہے جیسے زندگی میں تھا۔