منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

’’کھیلنے کودنے کی عمر میں اس 12سالہ بچی نے اپنے جیب خرچ سے کمپنی بنا ڈالی ‘‘ اب یہ ماہانہ کتنے لاکھ روپے کمارہی ہے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نو عمر بچوں کو کھیل کود اور والدین کو ستانے کے سوا کوئی کام نہیں ہوتا لیکن برطانوی لڑکی ’’ایزابیل ‘‘ذرا مختلف ہے بلکہ بہت ہی مختلف۔ ایزابیل کی عمر صرف 12 سال ہے لیکن وہ ایک بیوٹی کمپنی کی مالک ہے اور ہر ماہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد کما لیتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ایزابیل کی والدہ کا بیوٹی پارلر ہے اور اس نے نہ صرف کم عمری میں ہی اپنی والدہ سے بیوٹی پارلر کا کام سیکھا بلکہ بیوٹی پراڈکٹس کا اپنا کامیاب کاروبار بھی شروع کر دیا تھا وہ اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے گزشتہ دو سال سے بچت کر رہی تھی۔کمسن ایزا بیل پر اپنا کاروبار شروع کرنے کا اتنا جنون طاری تھا کہ اس نے دو سال تک اپنے جیب خرچ میں سے ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا۔اس کی محنت کا صلہ اب اسے مل رہا ہے کیونکہ وہ اپنے کاروبار سے ماہانہ 1000 پاؤنڈ کما رہی ہے۔ ایزابیل نے اپنے کام کا آغاز ایک بیوٹی کریم کی فروخت سے کیا جس کی مارکیٹنگ اس نے اپنی بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے کی۔ وہ بیوٹی کریم کے علاوہ میک اپ فاؤنڈیشن، لپ گلاس اور اسی طرح کی دیگر اشیا بھی فروخت کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…