اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی کے ساحل کو دنیا کے آلودہ ترین ساحلوں میں سے ایک قرار دے دیا گیا ہے۔ جرمنی کی سمندر اور پولز کو مانیٹر کرنے والی ایجنسی کی طرف سے جمع کیے گئےاعداد وشمار کے مطابق ممبئی دنیا کا سب سے آلودہ ساحل ہے۔
تحقیق میں آلودگی کیلئے جن چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے، ان میں کچرا اور خاص طور پر پلاسٹک شامل ہیں ،جو سالوں سے آبی گزرگاہوں کو روک رہا ہے۔ایک بھارتی ماہر کے مطابق ممبئی کے ساحل کے آلودہ ہونے کی بڑی وجوہات میں مذہبی رسومات اور تفریحی سرگرمیاں ہیں۔